ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ایس ایس ایل سی امتحانات کے سوال پرچوں میں تبدیلی : طلبا کو 15منٹ کا وقت زائد ؛طلبا اور اساتذہ توجہ دیں

ایس ایس ایل سی امتحانات کے سوال پرچوں میں تبدیلی : طلبا کو 15منٹ کا وقت زائد ؛طلبا اور اساتذہ توجہ دیں

Thu, 26 Dec 2019 21:42:52    S.O. News Service

بھٹکل:26؍دسمبر(ایس اؤ نیوز) آئندہ سال 2020کے مارچ اور اپریل میں منعقد ہونے والی ایس ایس ایل سی امتحانات کے اوقات میں تبدیلی کرتےہوئے 15سے 30منٹ کا اضافہ کرنے ریاستی حکومت نے فیصلہ لیا ہے۔

حکومت کی طرف سے وضاحت کی گئی ہے کہ اس مرتبہ سالانہ امتحان کو طلبا کو دئیے جانے والے سوال پرچوں میں تبدیلیاں  لائی گئی ہیں، جس سے ہوسکتاہے کہ طلبا پیچیدگی کا شکار ہونگے ، ان وجوہات کو دھیان میں رکھتےہوئے فرسٹ اور اختیاری  زبان کے مضامین کے لئے 15منٹ زائد دئیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سکینڈ اور تھرڈ لینگویج کےلئے 30منٹ  کا زائد وقت دیا گیا ہے۔ یہ تبدیلیاں اسی سال نافذ ہونگی۔ عام طورپر ابھی تک ہر مضمون کے لئے تین گھنٹے کا وقت دیا جاتاتھا ، مگر امسال سوال پرچوں کو بدلاگیا ہے یعنی اس کے خاکے میں تبدیلی لائی گئی ہے۔ اسی لئے اختیاری مضامین کے اوقات میں اضافہ کیاگیا ہے۔

طلبا کے علمی شعور میں اضافہ کی خاطر سوال پرچے کی ترتیب میں تبدیلی کی گئی ہے اور سماجی سائنس، حساب ، تھرڈ لینگویج اور سائنس کے پرچوں میں 5مارکس سوالات کو ترجیح دئیے جانے کی اعلیٰ افسران نے جانکاری دی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس تعلق سے ریاست کی سبھی اسکولوں کو جانکاری دی گئی ہے اور اساتذہ سے کہاگیا ہے کہ رواں سال طلبا کو اسی طریقے کے مطابق امتحانات کے لئے تیار کرنےکہاگیا ہے۔

سوال پرچے کی تبدیلیاں : اس سے قبل اختیاری (آپشنس) پر مشتمل اور ایک جملےمیں جواب دینےو الے سوالات کو ترجیح دی جاتی تھی ،مگر اس مرتبہ اس میں کمی کی گئی ہے۔  سکینڈ لینگویج کے سوال پرچے میں 1مارکس کے لئے معروضی سوالات 4اختیارات (آپشن)والے  8 کے بجائے 4 سوالات ہونگے ۔ ایک جملےمیں جواب دینےو الے 16سوالات کے بجائے  12اور 2جملے جوابات کے 24کے بجائے 16سوالات ہونگے۔ 3مارکس کے لئے پوچھے جانے والے سوالات 12ہونگے۔

پریپیٹری امتحان : ایس ایس ایل سی طلبا کی ذہنی تیاری کے لئے فروری کےماہ میں ہونےو الی پریپیٹری امتحان اسی نہج پر ہوگی۔ تاکہ طلبا 27مارچ سے شروع ہونے والی ایس ایس ایل سی امتحان کے لئے ذہنی طورپر تیار ہوں ۔ خیال رہےکہ امسال 6لاکھ سے زائد طلبا امتحانات میں شریک ہونگے۔


Share: